بھاگٹانوالہ میں نکاسی آب کا نامناسب انتظام ‘شہری پریشان
بھاگٹانوالہ میں نکاسی آب کا نامناسب انتظام ‘شہری پریشانمین بازار اور کوٹ مومن روڈ نالوں کی بندش کے باعث ندی نالوں میں تبدیل
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ میں نکاسیٔ آب کا نامناسب انتظام شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا۔ شہر کا مین بازار اور کوٹ مومن روڈ نالوں کی بندش کے باعث ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، جس سے شہریوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاگٹانوالہ میں صاف ستھرا پنجاب کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں، جبکہ گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے آمد و رفت تقریباً معطل ہو چکی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں تعفن پھیلنے کے باعث وبائی امراض کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔صورتحال سے تنگ آ کر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے ۔