کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کاپیاں کتابیں مزید مہنگی

کاغذ کی  قیمتوں میں اضافہ کاپیاں کتابیں  مزید مہنگی

نئے مجوزہ تعلیمی سال کے آغاز کے پیش نظر کاغذ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ،کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے کی وجہ سے منافع خور متحرک ہو گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نئے مجوزہ تعلیمی سال کے آغاز کے پیش نظر مارکیٹ میں طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی کاغذ کے ریٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ اس کے باعث نہ صرف کتابوں اور کاپیوں کے نرخ بڑھ گئے ہیں بلکہ کاغذ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ماہرین اور والدین کے مطابق دیگر کوالٹی کے کاغذ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے ۔ اس حوالے سے کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں اور متعلقہ اداروں نے بھی اس ضرورت کو محسوس نہیں کیا۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروریات کی دوہری مالی مشکلات نے ان کی کمر توڑ دی ہے ، اور ارباب اختیار کو فوری نوٹس لینا چاہئے تاکہ طلباء و طالبات کے تعلیمی مسائل حل ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں