یونیورسٹی آف سرگودھا میں فوٹوگرافی مقابلے

یونیورسٹی آف سرگودھا  میں فوٹوگرافی مقابلے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام بین الشعبہ جاتی ادبی مقابلوں کے سلسلے میں فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے اپنی فنی مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

فوٹوگرافی مقابلے میں منصف کے فرائض افسر تعلقاتِ عامہ فیصل جاوید نے انجام دیے ۔ مقابلے میں شریک طلبہ نے کیمرے کی آنکھ سے یونیورسٹی آف سرگودھا کے علمی وتعلیمی ماحول، سرسبز و شاداب کیمپس اور یونیورسٹی کی مجموعی روح کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا۔نتائج کے مطابق تینوں پوزیشنیں کالج آف فارمیسی کے طلبہ نے حاصل کیں جن میں مناہل اقبال، حافظ محمد ارسلان اور عائشہ عابد شامل تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں