چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ،چار میچز کھیلے گئے

چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل  ہاکی چیمپئن شپ ،چار میچز کھیلے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ سرگودھا کے اسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار میچز کھیلے گئے جن میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ۔

پہلے میچ  گوجرانوالہ نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں ملتان نے ساہیوال کو 1-3 سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں لاہور نے ڈیرہ غازی خان کو 1-9 سے ہرا دیا۔ آخری میچ میں فیصل آباد نے راولپنڈی کے خلاف 0-5 سے واضح فتح حاصل کی۔میچز کے مہمان خصوصی اولمپیئن محمد شبیر تھے جبکہ انٹرنیشنل ایمپائر دلاؤر بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اولمپین محمد شبیر نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی چیمپئن شپ ملکی سطح پر ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں