دنیا کی خبر پر ایکشن ،بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگز کی رپورٹ طلب
دنیا کی خبر پر ایکشن ،بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگز کی رپورٹ طلب یہ منصوبہ گزشتہ 8سال سے اداروں کے مابین جاری کشمکش کے باعث التواء کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگز کی ری ماڈلنگ کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر اقدامات شروع کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے رپورٹ طلب لی گئی ، ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ 8سال سے اداروں کے مابین جاری کشمکش کے باعث التواء کا شکار ہے ، سابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں ریلوے کراسنگ کی ری ماڈلنگ اور نئے پھاٹک لگانے کیلئے فروری 2017میں 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے اس سلسلہ میں محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی تھی،مگر دونوں اطراف سے مناسب کوارڈی نیشن کے فقدان کی وجہ سے معاملہ سرد خانے کی نظر ہو کر رہ گیا ،حا ل ہی میں 78شمالی کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک پر ملت ایکسپریس کی ٹکر لگنے سے پولیس گاڑی میں سوار دو ملازمین کی شہادت اور تین ملازمین کے زخمی ہونے سمیت یکے بعد دیگر ے پیش آنیوالے تین واقعات کے تناظر شہریوں کی جانب سے یہ مسئلہ اٹھایا گیا جس کی نشاندہی پر حکومت نے متعلقہ ادارو ں سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،تاہم اب تخمینہ لاگت میں لگ بھگ تین سو فیصد اضافہ کا امکان ہے ۔