ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ سہولیات، ادویات،عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر محمد شعیب مرزا کے ہمراہ گزشتہ رات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا، جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ دورہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں