گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،نقدی و موبائل چھین لیا

 گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،نقدی و موبائل چھین لیا

گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،نقدی و موبائل چھین لیاشاہ پور کے گھروں سے آٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران 99جنوبی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شوکت علی سے موٹرسائیکل ،نقدی و موبائل چھین لیا،اور اسے باندھ کر قرسڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ،اسی طرح کوٹ ممیانہ کے قریب دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر ذوالقرنین سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے ،جبکہ طفیل ٹاون کے نعمت اﷲ ،شاہ پور کے اظہر حسین کے گھروں سے آٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ،اشرف کالونی میں محمد ناصر کے پنسا ر خانے سے 55ہزار روپے مالیت کی جڑی بوٹیاں و دیگر اشیاء،موضع چاوہ کے خرم شہزاد کی دوکان سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات،116جنوبی سے حاضر علی ،المصطفی ٹاؤن سے محمد جبار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں جبکہ 22شمالی کے احمد وقار،طارق آباد سے اکبر خان،یونیورسٹی روڈ پر نمرہ جوزف اور سحر ممتاز کو نامعلوم چوروں نے دوران شاپنگ قیمتی موبائلز و نقدی سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں