ضعیف دادی اور بوڑھی بیوہ پھوپھی پر تشدد ، مقدمہ درج

ضعیف دادی اور بوڑھی بیوہ  پھوپھی پر تشدد ، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضعیف دادی اور بوڑھی بیوہ پھوپھی پر تشدد کرتے ہوئے سخت اذیت دے کرانکا جینا محال کر دیا، 22جنوبی کی رہائشی بیوہ خاتون طلعت بی بی نے پولیس کو بتای اکہ وہ اور اسکی 96سالہ انتہائی ضعیف کو گھر سے بے دخل کرنے کیلئے بھتیجے علی شیر نے مختلف طریقوں سے اذیت کا نشانہ دے کر خوفزدہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ، آئے روز شراب کے نشہ میں دھت ہو کر ہم بوڑی ماں بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اس نے وطیرہ بنا رکھا ہے ، ایک مرتبہ گھر کو آگ بھی لگا چکا ہے ، رات کی تاریکی میں گھر کے باہر آ کر ہوائی فائرنگ کر کے ہراساں کرتا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں