منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی باقاعدگی سے نگرانی

منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی باقاعدگی سے نگرانی

منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی باقاعدگی سے نگرانی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے پیرا فورس کے افسران کو سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس جاوید سرور کی نگرانی میں رمضان المبارک کے دوران منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی بو لی /نیلا می کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی جاری۔پیرا فورس کے افسران نے علی الصبح سبزی اور فروٹ منڈی کادورہ کیا اور سبزی و پھل کے مختلف آئٹمز کی بو لی/نیلا می کے عمل کا جائزہ لیا۔پیر افورس نے اپنی نگرانی میں سبزی اور فروٹ کے مختلف آئٹمز کی بو لی /نیلا می کرائی اور باقاعدہ بو لی ہونے کے بعد ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے بھجوا یا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے پیرا فورس کے افسران کو منڈیوں میں نیلا می /بو لی کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں