میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف معائنہ جاری
میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف معائنہ جاری زائدالمعیاددالیں ضائع ،مجموعی طور پر311000روپے کا جرمانہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی صاحب کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 34790لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت6.46کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،0.5کلوگرام بسکٹ،54 لیٹرزائد المعیاد دمشروبات، 26.45کلو گرام چائنہ نمک،10.8 کلوزائدالمعیادمصالحہ جات، 3.3کلوگرام زائد المعیادچائے کی پتی،2کلوگرام زائد المعیاددالیں ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر311000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ مزیدبراہ چیکنگ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں ہوٹل،چکن شاپ،فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور سوئیٹ شاپ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں پنجاب حکومت کی جانب سے منعقد افطاردسترخوان کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔