بانو بازار میں ریڑھی،رکشہ اور موٹر سائیکل کے داخلہ پر پابندی
بانو بازار میں ریڑھی،رکشہ اور موٹر سائیکل کے داخلہ پر پابندی موٹر سائیکل سواروں کیلئے دفتر اوقاف کے ساتھ باقاعدہ پارکنگ کا انتظام کیا گیا
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے احکامات پر ضلعی انجمنِ تاجران کی معاونت سے پیرا فورس کی جانب سے ایک عمدہ اقدام،ماہِ رمضان المبارک کے دوران اندرون بازاروں بالخصوص بانو بازار بھکر میں خریداروں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور خاص کر خواتین کی عزت و وقار اور سہولت کے پیشِ نظر بانو بازار میں ریڑھی،رکشہ اور موٹر سائیکل کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ خواتین باعزت اور پرسکون ماحول میں عیدالفطر کی خریداری کر سکیں۔خریداری کے لیے آنے والے کار،رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے دفتر اوقاف کے ساتھ باقاعدہ پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہیاور کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد نظم و ضبط، سہولت اور باوقار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے