بینکوں اور سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے خصوصی چیکنگ
خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بینکوں اور سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے خصوصی چیکنگ اور سکیورٹی آڈٹ کا سلسلہ تیز کر دیا۔۔۔
گزشتہ روز میں پولیس افسران نے مختلف بینکوں کی برانچز کا دورہ کیا اور سی وہاں پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں تعینات پولیس کے جوانوں کو ہدائت کی کہ سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔