تاخیر سے گھر آنے کا پوچھنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ، مقدمہ درج

تاخیر سے گھر آنے کا پوچھنے پر  شوہر کا بیوی پر تشدد ، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تاخیر سے گھر آنے کا پوچھنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ،بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کوٹمومن میں اظہر حسین نے دیر سے گھر آنے کی وجہ پوچھنے پر بیوی نمرہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی اور پولیس کو بتایا کہ تاخیر کی وجہ پوچھی تو ملزم اظہر نے تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا،شور سن کر محلے داروں نے جان بخشی کروائی،شوہر اکثر گھر لیٹ آتا ہے جب وجہ پوچھتی ہوں تو تشدد کرتا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں