ٹریکٹر ڈرائیور کی ٹکر سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

 ٹریکٹر ڈرائیور کی ٹکر سے 14سالہ لڑکا جاں بحق

ٹریکٹر ڈرائیور کی ٹکر سے 14سالہ لڑکا جاں بحق پانی بھرنے کیلئے سائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹریکٹرڈرائیور نے ٹکر دے ماری

شاہ پور صدر (نامہ نگار) شاہ پور کی محبوب کالونی میں تیز رفتار ٹریکٹر ڈرائیور نے سائیکل چلاتے چودہ سالہ بچے کو کچل دیا بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے مقتول کے ماموں محمد رمضان قوم ارائیں کی رپورٹ پر نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ محمد رمضان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا چودہ سالہ بھانجا پانی بھرنے کیلئے سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ایک ٹریکٹرڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، وقوعہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہو گیا ، ایک اور حادثہ میں قصبہ شاہ یوسف کے قریب کار نمبری LEF-2149 کے نامعلوم ڈرائیور نے پنشن لے کر گھر جانے والے ایک بزرگ الطاف حسین کو پیچھے سے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ، پولیس تھانہ شاہ پور نے الطاف حسین کے بیٹے زکریا کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں