تشدد سے محنت کش جاں بحق ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کراحتجاج

 تشدد سے محنت کش جاں بحق ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کراحتجاج

تشدد سے محنت کش جاں بحق ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کراحتجاجاحتجاج کے دوران دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، نعرے بازی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 50شمالی میں نامعلوم افراد کے مبینہ تشدد سے نوجوان محنت کش کے جاں بحق ہونیوالے کے معاملہ پر ورثاء کا شدید احتجاج، نعش رکھ کر سرگودھا لاہور روڈ بلاک کرتے ہوئے دونوں اطراف کی ٹریفک جام کر دی ، محنت کش مرکس مسیح کا تعلق 36جنوبی سے ہے ، جو کہ 50شمالی میں ایک زمیندار کے ڈیرہ پر کام کرتا تھا،زمیندار نے مرکس مسیح کی خود کشی کی اطلاع دی ،تاہم ورثاء نے خودکشی کا دعویٰ مسترد کر کے مبینہ تشدد سے ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیااورمرکس مسیح کی نعش لاہور روڈ پر رکھ کر احتجاج اور نعرے بازی کی ،احتجاج کے دوران دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمیں مرکس مسیح کی خودکشی کی اطلاع دی گئی تھی، پوسٹمارٹم کے بعد نعش گھر لے جا کر غسل دینے لگے تو جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ،ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،اس موقع پر پولیس افسران نے انصاف کی یقین دہانی کروا کر راستہ کھلوا دیا، ٹریفک کی آمدو رفت بحال کروا دی گئی ،وسرگودھا، متوفی کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں