منیجنگ ڈائریکٹر لیڈز سکول اور سابق وائس چیئر مین کی صلح کروا دی
شاہ پور صدر (نامہ نگار ) پارلیمانی سیکرٹری سردار عاصم شیر میکن نے سابق وائس چیئر مین امیر علی شاہ کے بچے کی آنکھ دوسرے بچے کی پنسل لگنے سے زخمی ہونے پر منیجنگ ڈائریکٹر لیڈز سکول عاطف انصاری اور سابق وائس چیئر مین امیر علی شاہ سے مقامی ہوٹل میں بات چیت کی اوردونوں کے درمیان صلح کروا دی ۔
انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچوں کو احساس بھی نہیں ہوتا کہ ان کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں کتنی سنگین نتائج لے آتی ہیں ، ایسے حادثات امرِ ربی ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات رونما ہونے کے بعد سکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فی الفور ریسکیو 1122 کو اطلاع دے تاکہ زخمی ہونے والے بچوں کو فی الفور طبی امداد ممکن بنائی جا سکے ۔ اس موقع پر زاہد حسین عطاری سید وسیم عباس شاہ ، ملک طاہر اعوان ، شیخ جواد احمد ، چوہدری عنائت اللہ ،چوہدری بدرحیات چدھڑ،چوہدری افضل میکن ،صفدر حسین کھوکھر اور دیگر موجود تھے ۔