سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ،اسسٹنٹ کمشنر کا پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت
بھیرہ(نامہ نگار )وحید حسن اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے تحصیل بھر میں مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کر کے پیمانوں (میٹرز) کی چیکنگ کی اور بیشتر پٹرول پمپس کے پیمانے درست پائے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور پیمانوں کی باقاعدہ جانچ کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو مکمل مقدار اور درست ریٹ پر پٹرول و ڈیزل کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ پیمانوں میں ردوبدل، کم مقدار کی فراہمی یا زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے کے ساتھ ساتھ لائسنس کی معطلی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے