3افرادگرفتار ،اسلحہ بر آمد

 3افرادگرفتار ،اسلحہ بر آمد

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے چلائی گئی مہم میں تیزی آ گئی ، گزشتہ روز پولیس نے 3اور افراد کو قانون کی گرفت میں لے کر ان سے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

صدر پولیس جوہر آباد نے ایک شخص سے کلاشنکوف 47بمع 3کارتوس،نو مٹھہ ٹوانہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان سے ایک بندوق بارہ بور ایک پسٹل اور دو کارتوس بر آمد کئے جبکہ نوشہرہ پولیس نے ایک ملزم سے رائفل44بور بر آمد کی ، چاروں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں