تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت  میں مکمل کیے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں میں جاری سکیموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب، تعلیم و صحت کی سہولیات اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں