ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کا سرکل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ملک سکندر حیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر احسن علی باجوہ کے ہمراہ سرگودھا سرکل آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
جس میں سائلین کی بڑی تعداد نے پیش ہو کر انسانی سمگلنگ اور ٹریول ایجنسیوں کے حوالے سے شکایات پیش کیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فرداً فرداً تمام سائلین کی شکایات سن کر ان کے جلد از جلد حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ، اس موقع پر ڈائریکٹر ملک سکندر حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا ایک مقصد تو سائلین کی شکایات کو گراس روٹ سطح پر حل کروانا اور دوسرا مقصد ایف آئی اے کی طرف سے جاری ایڈوائزری کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانا ہے۔