نئی ترقیاتی منصوبوں پر جلد ازجلد کام کا آغاز کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

نئی ترقیاتی منصوبوں پر جلد ازجلد  کام کا آغاز کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحترمہ ساریہ حیدر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئین ھائی وے کے علاوہ محکمہ بلڈنگز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے مختلف سرکاری عمارتوں کی تعمیر اور بحالی ومرمت جبکہ محکمہ ھائی وے کی ایک ترقیاتی سکیم کے تخمینہ کی باضابطہ منظوری دے دی۔ انھوں تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی نئی ترقیاتی منصوبوں پر جلد ازجلد کام کا آغاز کیا جائے اور جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو سپیڈ اپ کیا جائے ۔ انھوں نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرگ کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں