خواتین کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی اطلاع پر نوٹس ، ملز م گرفتار کرنے کا حکم
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے مسلم بازار میں خواتین کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر مبشر مقصود کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔
احکامات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر کی سربراہی میں تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت کے خلاف کسی بھی قسم کی حرکت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔