پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، حافظ شوکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول میکنزم، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد اور نگہبان کارڈز کی تقسیم کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول سرگرمیوں کو ٹریک کیا جا رہا ہے ۔ ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو انتظامیہ کی نگرانی میں یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مصنوعی مہنگائی کو روکا جا سکے ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اضلاع میں مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو پٹرول پمپس کی باقاعدگی سے چیکنگ کر رہی ہیں۔ ان کمیٹیوں کی کارکردگی سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فیلڈ میں مانیٹرنگ مزید موثر بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتوں پر حکومتی نرخوں کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں نگہبان کارڈز کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں