عید قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاری کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

عید قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاری کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

عید قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاری کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ 9پیشہ ور بھکاری کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا ، مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاری کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ، انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی، رمضان کے اختتام اور عیدکی آمد کے پیش نظر پیشہ ور بھکاری نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کو اپنے نرغے میں لے لیا ہے بالخصوص بازاروں میں نت نئے طریقوں سے لوگوں ہمدردیاں حاصل کرنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تناظر میں انتظامیہ نے بھی ان کیخلاف کاروائی شروع کر دی گزشتہ روز شمع چوک،ظفر اﷲ چوک، یونیورسٹی روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک سمیت مختلف مقامات سے وکیل، عبدالستار،اکرم، ریحان وغیرہ 9پیشہ ور بھکاری کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا جو کہ صحت مند ہونے کے باوجود معذور بن کر بھیک مانگ رہے تھے جس پر ان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں