اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد

 اقدام قتل کے مقدمہ میں  گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر فہیم اللہ خان، اے ایس آئی عبد الروف اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سلیم اللہ ولد محمد اشرف سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ ہرنولی میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں