مقدمہ قتل کے دوملزموں کو عمر قید ،3،3 لاکھ روپے جرمانہ

 مقدمہ قتل کے دوملزموں کو عمر قید ،3،3 لاکھ روپے جرمانہ

مقدمہ قتل کے دوملزموں کو عمر قید ،3،3 لاکھ روپے جرمانہ مجرمان نے محمد ظفر نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا، جرم ژابت ہونے پر سزا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مقامی عدالت نے تھانہ میلہ پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان فیصل علی اور عدیل احمد کو عمر قید بامشقت اور 3/3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، مجرمان نے محمد ظفر نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں