ڈمپر نے وین کو ٹکر مار دی ،دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈمپر نے وین کو ٹکر مار دی ،دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈمپر نے وین کو ٹکر مار دی ،دو افراد جاں بحق، ایک زخمی وین سڑک کنارے کھڑی تھی ، زخمی مسافر کو خوشاب ہسپتال منتقل کیا گیا

خوشاب(نمائندہ دنیا )وشاب روڈ پر اعوان موٹر ز کے سامنے ڈمپر نے سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع بولہ کا رہائشی ڈرتائیور محمد شیراز ولد محمد افضل نسیم کالونی کے ایک رکشہ ڈرائیور عمر دراز ولد عطا محمد کی معاونت سے ہنڈائی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ وزنی ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری ، حادثے میں عمر دراز اور شیراز موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مسافر زخمی ہوا ، متوفیان کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد جبکہ زخمی مسافر کو خوشاب ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد حادثے کے مرتکب ڈمپر کے ڈرائیو کی تلاش شروع کر دی تاہم ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں