تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،نقد ی و موبائل چھین لیا
تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،نقد ی و موبائل چھین لیا بلاک نمبر29سے شہبا ز خان،کارخانہ بازار سے عبدالرؤف کی موٹرسائیکلیں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 9جنوبی کے قریب محمد کامران نامی شخص سے تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،نقد ی و موبائل چھین کر لے گئے ،یونیورسٹی روڈ پر معروف پلازہ کے باہر دو نامعلوم افراد نے عمران احسان سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین لیا جبکہ 45جنوبی کے شاہد اقبال ،مٹیلہ کے محمد رضوان،عمر پارک کے محمد سلیمان کے گھروں سے بھاری مالیت کا مال و زر ،113شمالی کے عبدالرؤف کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،بلاک نمبر29سے شہبا ز خان،کارخانہ بازار سے عبدالرؤف اور علی رضا،انور کالونی سے اختر عباس،84شمالی سے آصف نعیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔۔بھلوال کے نجی بینک میں عاتکہ رباب نے ڈیڑھ لاکھ روپے اکاؤنٹ سے نکلوا کر پرس لیڈیز صوفے پر رکھا اور کاؤنٹر پر گئی تو نامعلوم شخص نے پرس اڑا لیا اور غائب ہو گیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔