سرگودھا ڈویژن کے سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریلی بھی نکالی

 سرگودھا ڈویژن کے سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریلی بھی نکالی

سرگودھا ڈویژن کے سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریلی بھی نکالی پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کی عمر بھر کی کمائی پر ڈاکہ ڈالا گیا ، ملازمین

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا) اگیگا کے مرکزی قائد رحمن علی باجوہ کی کال پر سرگودھا ڈویژن کے ہزاروں سرکاری ملازمین کا احتجاج، ریلی بھی نکالی گئی، پنجاب حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں پر کڑی تنقید، اگیگا کی کال پر تحصیل ساہی وال سمیت سرگودھا ڈویژن کے ہزاروں سرکاری ملازمین نے پینشن اصلاحات،ڈسپیرٹی الاونس نہ ملنے ،اے اور لیو انکیشمنٹ کے خاتمہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور ریلی نکالی، ریلی کی قیادت اگیگا کے مرکزی قائد رحمن باجوہ نے کی جب کہ ان کے ہمراہ انجمن اساتذہ پاکستان کے صوبائی رہنما و اگیگا کوارڈی نیٹر مرزا ادریس قادری سمیت مختلف تنظیمات کی نمائندہ ضلعی، ڈویژنل اور صوبایی قیادت بھی موجود تھی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا رہنماوں رحمن علی باجوہ، مرزا ادریس، حافظ غلام محی الدین، مہر شفقت منظور و دیگر نے کہا کہ پینشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کی عمر بھر کی کمائی پر ڈاکہ ڈالا گیا اور معاشی قتل کیا گیا ہے ، حکومت پنجاب 2, دسمبر کا نوٹیفیکیشن واپس لے ، ملازمین کے ہاوس رینٹ، میڈیکل الاونس پر نظر ثانی اور ڈسپیرٹی الاونس کا اجرا کرے ،، مقررین کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری کمیٹی کیئرپورٹ اور سفارشات کا 30 مارچ تک انتظار کر رہے ، اگر سرکار نے مثبت جواب نہ دیا تو 31 مارچ کو سول سیکرٹریٹ کیئسامنے وہ دھرنا دیا جائے گا جو تخت لاہور کیئچولیں ہلا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مین تعلیمی اداروں کو ٹھیکے پر دے کر عام لوگوں سے تعلیم کا حق چھینا جا رہا ہے ، اس موقع پر تحصیل ساہی وال سمیت ڈویژن بھر کے اکثریتی تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر میں تالہ بندی بھی کی گئی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں