عالمی یوم القدس کے موقع پر مذہبی جماعتوں کی پُرامن احتجاجی ریلی
عالمی یوم القدس کے موقع پر مذہبی جماعتوں کی پُرامن احتجاجی ریلی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ،قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے حق میں نعرے
بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال میں عالمی یوم القدس کے موقع پر مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام ایک پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کی سرکردہ شخصیات نے کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شریک افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ عالمی یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے اور امت مسلمہ کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔علماء کرام نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ریلی کے اختتام پر فلسطین کے مظلوم عوام کی آزادی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔