شجرکاری مہم، فضائی آلودگی کے تدارک اور صفائی ستھرائی کے امور کا تفصیلی جائزہ
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لآبر کی زیرِ صدارت ماحولیاتی تحفظ اور ماحول کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع بھر میں ماحولیات کے تحفظ، شجرکاری مہم، فضائی آلودگی کے تدارک اور صفائی ستھرائی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے جاری اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لآبر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کو بھی مزید مثر بنایا جائے۔ تاکہ ضلع خوشاب کو صاف اور سرسبز بنایا جا سکے ۔