بھاگٹانوالہ :تیسری جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ
بھاگٹانوالہ :تیسری جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہکمسن بچی قرآن پاک پڑھنے جا رہی تھی بلو نامی ملزم نے راستے میں روک لیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود ضیاء کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیسری جماعت کی معصوم طالبہ کو قرآن پاک پڑھنے جاتے ہوئے راستے میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا۔کمسن بچی روزانہ کی طرح قرآن پاک پڑھنے جا رہی تھی کہ اسی دوران بلو نامی ملزم نے اسے راستے میں روک لیا اور بدتمیزی کی۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر بچی کو کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا۔واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچی کی والدہ اسے دیکھنے کے لیے باہر آئیں اور دیکھا کہ ملزم بچی کو زبردستی پکڑے ہوئے تھا اور اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کر رہا تھا۔ شور مچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ معصوم بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔