اجتماعی زیادتی کے مقدمے سے منحرف خاتون کیخلاف مقدمہ

 اجتماعی زیادتی کے مقدمے سے منحرف خاتون کیخلاف مقدمہ

اجتماعی زیادتی کے مقدمے سے منحرف خاتون کیخلاف مقدمہ حنا نے 28 اکتوبر 2025 کو تھانہ جھال چکیاں میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں ایک خاتون نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کے بعد اپنی درخواست سے منحرف ہو جانے پر اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔منڈی بہاولدین کی رہائشی حناء بی بی نے 28 اکتوبر 2025 کو تھانہ جھال چکیاں میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے شادی کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹ بھی فرانزک لیبارٹری کو حتمی تجزیے کے لیے بھجوائی گئی تھی۔تاہم بعد ازاں خاتون نے اپنا بیان بدل کر سپیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ مقدمہ غلط فہمی میں درج کروایا گیا اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لیے خواتین اس قسم کے مقدمات درج کروا کر رقوم حاصل کرتی ہیں۔ پولیس کے مطابق جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون اور اس کے گواہان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں