پرائس کنٹرول کی کارروائیاں، بھلوال اور گردونواح میں چھاپے
پرائس کنٹرول کی کارروائیاں، بھلوال اور گردونواح میں چھاپے دکانداروں کو مہنگی اشیا بیچنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، بھاری جر مانے عائد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اطیب الرحمان نے ماتحت عملے کے ہمراہ بھلوال اور گردونواح میں چھاپے مار کر 8 دکانداروں کو پھل، سبزیاں، گوشت اور دالیں مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ درجنوں دیگر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور پکڑے گئے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔