رمضان کے آخری عشرے میں بازاروں کی سکیورٹی سخت
رمضان کے آخری عشرے میں بازاروں کی سکیورٹی سخت سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات م سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی شروع
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی سرگودھا کے بازاروں میں بڑھتے ہوئے خریداروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی بازاروں کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے ۔تمام دکانداروں سے ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور اگر کوئی مشکوک شخص دیکھا جائے تو فوری اطلاع دیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکے ۔