معاونِ خصوصی سلمی بٹ کا دورہ خو شاب، سہولیات کا جائزہ

معاونِ خصوصی سلمی بٹ کا دورہ خو شاب، سہولیات کا جائزہ

معاونِ خصوصی سلمی بٹ کا دورہ خو شاب، سہولیات کا جائزہ 28 ہزار سے زائد خاندانوں کو 10 ہزار مالی امداد فراہم کی جا چکی :سلمیٰ بٹ

خوشاب (نمائندہ دُنیا )معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعلی پنجاب برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے ضلع خوشاب کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے رمضان سہولت بازار، عام مارکیٹس اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا اور عوام سے براہِ راست گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ سلمی بٹ نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 28 ہزار سے زائد خاندانوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے تاکہ مستحق افراد کو زیادہ سہولیات مل سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں