بھکاریوں کی بڑی تعداد سڑکوں‘ بازاروں اور چوراہوں پر جمع

بھکاریوں کی بڑی تعداد سڑکوں‘ بازاروں اور چوراہوں پر جمع

بھکاریوں کی بڑی تعداد سڑکوں‘ بازاروں اور چوراہوں پر جمع پیشہ ور بھکاری نہ صرف بازاروں میں رش اور بدانتظامی کا باعث بن رہے ، شہری

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)عیدالفطر قریب آتے ہی بھاگٹانوالہ اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد سڑکوں، بازاروں اور چوراہوں پر جمع ہو گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پیشہ ور بھکاری بازاروں، مساجد، دکانوں اور ٹریفک سگنلز پر شہریوں کو گھیر کر زبردستی پیسے مانگتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان بھکاریوں میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہوتے ہیں جو ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانے استعمال کرتے ہیں۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف بازاروں میں رش اور بدانتظامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ بعض اوقات دکانداروں اور راہگیروں کو تنگ بھی کرتے ہیں جس سے شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے ۔علاقہ مکینوں اور تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات دلائی جا سکے اور عید کے موقع پر بازاروں کا ماحول پرامن رکھا جا سکے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو عید کے دنوں میں بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں