تعلیمی اداروں نے فیسیں اور واجبات 40فیصد بڑھا دیئے
تعلیمی اداروں نے فیسیں اور واجبات 40فیصد بڑھا دیئے والدین کی شنوائی نہیں ہو پا رہی،سکول مافیا کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مہنگائی کی موجودہ صورتحال اور یوٹیلیٹی بلز و دیگر اخراجات میں اضافہ کو جواز بنا کر کئی تعلیمی اداروں نے فیسیں اور دیگر مدوں میں واجبات 40فیصد بڑھا دیئے ہیں جبکہ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے سخت پابندی عائد کی گئی ہے ، اسی طرح والدین سے کاپیوں کتابوں اور یونیفارم وغیرہ کی مد میں بھی لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ متعلقہ ادارے اورضلعی انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، مقامی سطح پر والدین کی شنوائی نہیں ہو پا رہی ،اور بااثر سکول مافیا کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں، والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراور سی ای او ایجوکیشن کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اورقوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لینے کی استدعا کی ہے ۔