خاندانی رنجش پر 18سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا
خاندانی رنجش پر 18سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا اینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا تو چل بسا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) خاندانی رنجش پر 18سالہ نوجوان کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ گلشن حبیب ٹاؤن دھریمہ میں کامران نامی نوجوان کو اس کے رشتہ داروں محمد شہباز وغیرہ نے گھریلو معاملات میں دخل اندازی کرنے کے تنازعہ پر اینٹوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا، مقتو ل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔