دو رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

 دو رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ کڑانہ پولیس کی کارروائی، دو رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کڑانہ نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔

گرفتار ملزمان سمیع اﷲ اور حارث چوری اور نقب زنی کی 8 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انکو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں