منشیات کا خاتمہ موثر قانونی کاروائی سے ہی ممکن ، آر پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمدشہزاد آصف خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک منعقد ہوا میں سرگودھا ریجن میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی لیگلز نے شرکت کی۔
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی اور منشیات کے درج مقدمات کی تفتیش میں مزیدبہتری کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ۔ آر پی او نے کہا کہ منشیات کا انسداد منشیات فروشوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی کے ذریعے ہی ممکن ہے جس کے لئے پولیس تفتیش کا انتہائی اہم کردار ہے ۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز کو منشیات کے مقدمات کی نگرانی کرنے اور منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔