اہم سرکاری تنصیبات سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک

اہم سرکاری تنصیبات سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک

ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل چوری جیسی وارداتوں میں 69فیصد تک کمی ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کا رسپانس ٹائم 25 سے کم ہو کر محض 11 منٹ رہ گیا سٹی ایریا میں ہونے والی متعدد قتل کی وارداتوں کو ٹریس کر کے پولیس نے 155 ملزمان کو گرفتار کر لیا ا، 122 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیف سٹی سرگودھا کے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور مربوط حکمت عملی نے شہر کے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے بالخصوص ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں 69فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایس پی آپریشنز سیف سٹی پراجیکٹ عامر مشتاق کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کا رسپانس ٹائم 25 منٹ سے کم ہو کر محض 11 منٹ رہ گیا ہے ۔ سٹی ایریا میں ہونے والی متعدد قتل کی وارداتوں کو ٹریس کر کے پولیس نے 155 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 122 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ سیف سٹی کے دائرہ کار کو تمام علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے سرگودھا کی چھ تحصیل ہیڈکوارٹرز کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے جو اسی سال فعال کر دیا جائیگا جبکہ یونین کونسلز کی سطح پر بڑھانے کیلئے سروے جاری ہے اس کیساتھ ساتھ اہم سرکاری تنصیبات پر نصب 500 سے زائد کیمروں کو بھی سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کر دیا گیا ہے جن میں حساس سکولز، مساجد، امام بارگاہ ،چرچز ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور مولا بخش ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر کے ہسپتال شامل ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اب ان تمام مقامات کی مانیٹرنگ بھی سیف سٹی کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے آگاہی مہم کے ابتدائی مرحلے میں 7 ہزار سے زائد اساتذہ کو سیف سٹی موبائل ایپ انسٹال کروائی جا چکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں