سرگودھا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 27مارچ سے شروع ہونگے
ثانوی تعلیمی بورڈ حکام نے بھی امیدواروں کو کمپیوٹرائزڈ رول نمبر سلپ جاری کر دیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 27مارچ سے شروع ہونگے ، دیگر بورڈز کی طرح سرگودھا ثانوی تعلیمی بورڈ حکام نے بھی امیدواروں کو کمپیوٹرائزڈ رول نمبر سلپ جاری کر دیں ، امتحانات میں نقل کی روک تھام ،بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امتحانات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بھی مانیٹرنگ کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ،اس ضمن میں جاری ایس او پیز ے مطابق بورڑ کا عملہ کمپیوٹرائزڈ رول نمبر سلپ دیکھ کرہی امیدوار کو کمرے امتحان میں جانے کی اجازات دے گا،سالانہ امتحانات کیلئے دن میں دو مرتبہ فسٹ اور سیکنڈ ٹائم پر امتحان لیا جائے گا۔