کفایت شعاری کے موثر استعمال کیلئے سفارشات طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا نے ڈویژن بھر میں انتظامی ڈھانچے کی ری اسٹرکچرنگ، کفائت شعاری اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کیلئے سفارشات طلب کر لیں،کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت کمشنر و ڈپٹی کمشنر دفاتر کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ایڈیشنل کمشنر ریونیو، اے ڈی سی آرز اور اے ڈی سی جی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل و ضلعی سطح پر انتظامی ڈھانچے میں بہتری، کفایت شعاری اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کل تک اپنی سفارشات پیش کریں۔جن میں محکموں کے سٹرکچر میں تبدیلی، افسران کی ذمہ داریوں اور دستیاب ہیومن ریسورس کے بہتر استعمال سے متعلق تجاویز شامل ہوں۔ کمشنر نے انتظامی افسران کے کردار اور ذمہ داریوں، سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017 کے تحت اختیارات کے موثر نفاذ، اور ضلعی سطح پر مختلف اتھارٹیز کے انتظامی کنٹرول سے متعلق بھی تفصیلی تجاویز طلب کیں۔