اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا تفصیلی دورہ
میانوالی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔
فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر خلیل احمد ملک بھی موجود تھے ۔انھوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہے اور مریضوں کو بروقت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔او پی ڈی میں بڑی تعداد میں مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور مریضوں سے حاصل کیے گئے فیڈبیک کو بھی مثبت قرار دیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔