ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کا جائزہ لیا گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکی زیر صدارت ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت ہوئی اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا ، مختلف موضع جات کے پٹواریوں، سینیئروکلا اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران شکایت،رقبہ وگزاری، درستگی ریکارڈ، رٹ پٹیشن،منسوخی پٹہ سمیت ودیگر کورٹ کیسز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے سامنے پیش کیے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے۔ اور ہدایت کی کہ ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا انکے وکلا پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے ۔ انہوں ہدایت کی کہ آج جو کیسسز سنیں گے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر اگاہ کیا جائے ۔ انہوں نیکہاکہ نے باربار کیسسز میں پیش نہ ہونے والوں کی رٹ کو خراج کر دیا جائے گا آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔