سابق سٹی ناظم رانا عبدالمالک کے انتقال پر سیاسی رہنمائوں کا ظہار افسوس
سلانوالی(نمائندہ دنیا (سلانوالی کی معروف شخصیت اور سابق سٹی ناظم رانا عبدالمالک کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔اظہارِ افسوس کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ، سابق وفاقی وزیر سید باسط شاہ بخاری، سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی شامل ہیں۔