سی سی ڈی پولیس کی زیر حراست ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ،دوبارہ گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سی سی ڈی پولیس کی زیر حراست جسمانی ریمانڈ پر ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام ،ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ منشیات کے مقدمہ کے ملزم غلام عباس کو سی سی ڈی پولیس جسمانی ریمانڈ پر منشیات کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی ،نہر لوئر جہلم کے قریب پولیس کی گاڑی سے ملزم نے وین میں موجود پولیس اہلکار سے گتھم گتھا ہو گیا اورہتھکڑی سمیت چھلانگ لگا دی جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش کے الزام میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ۔