تقریبا 1 من کے قریب ملاوٹی دیسی گھی کو تلف کردیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ملاوٹی عناصر کیخلاف کارروائی تقریبا 1 من کے قریب ملاوٹی دیسی گھی کو تلف کردیا گیا۔
ترجمان کاروائی بلو خیل روڈ میانوالی کے قریب موجود کریانہ اسٹور کیخلاف کی۔ دیسی گھی کے سیمپل لیب بھجوائے گئے جو بعد ازاں فیل ہوگئے ۔ دیسی گھی میں رنگ اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ دیسی گھی میں ملاوٹ کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ صوبے بھر میں سیمپلنگ کا عمل جاری، سخت کارروائیاں کی جارہی۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔