ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پھر سے لعت و لعل سے کام لینے لگے
ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پھر سے لعت و لعل سے کام لینے لگے قانونی کاروائی کے کیسز ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈیزائن کمیٹی کو ارسال کرنے کا عندیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) قوائد و ضوابط پورا کرنے کی یقین دہانی پر ڈی سیل کے عارضی اجازت حاصل کرنیوالی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پھر سے لعت و لعل سے کام لینے لگے ،جس پر ضلع کونسل حکام نے انہیں حتمی نوٹسز جاری کر کے قانونی کاروائی کے کیسز ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈڈیزائن کمیٹی کو ارسال کرنے کا عندیہ دیدیا، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ڈیڑھ درجن سے زائد ہاؤسنگ سکیموں جو کہ خلاف ضابطہ قرار دی جا چکی ہیں کے مالکان نے قانونی تقاضے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، عارضی اجازت نامے حاصل کر کے ان کی جانب سے تشہیر اور پلاٹوں کی فروخت تو شروع کر دی گئی مگر قوائد و ضوابط پورے نہیں کئے جا رہے